نئی دہلی 5 فر وری ( ایجنسیز) وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام دل کی بات سے متاثر ہوتے ہوئے دہلی میں بی جے پی وزارت اعلی امیدوار کرن بیدی نے بھی آج کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار پر آجاتی ہیں تو وہ دہلی کے عوام سے جڑنے کیلئے ریڈیو پروگرام دل کی بات شروع کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر مہینے میں ایک بار یہ
پروگرام منعقد کرینگی تاکہ دہلی کے عوام سے راست جڑ سکیں اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ یہ پروگرام منعقد کرتے ہوئے دہلی کے عوام کو واقف کروایا جائیگا کہ حکومت نے گذشتہ ایک مہینے کے دوران ان کیلئے کیا کچھ کیا ہے ۔ کرن بیدی نے کہا کہ نہ صرف چیف منسٹر بلکہ کابینی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی دل کی بات پروگرام کے ذریعہ دہلی کے عوام سے جڑ سکتے ہیں -